ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ

کورونا وائرس کی وجہ سے ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ بھی ملتوی

لندن(عکس آن لائن) کورونا وائرس وجہ سے ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ بھی ملتوی کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی کھیل بھی متاثر ہو رہے ہیں، ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ 18 اپریل سے انگلینڈ کے شہر شیفلڈ میں شیڈول تھا جسے 4 مئی تک جاری رہنا تھا تاہم اب یہ ایونٹ جولائی یا اگست میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔اس سے قبل ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمن ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) نے بھی کورونا وائرس کی وجہ سے 7 جون تک تمام مقابلے روک دئیے ہیں،فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو بھی ستمبر تک ملتوی کردیا گیا۔

اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کہا گیا کہ مہلک وبا کے پھیلاؤ کے سبب ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور ہیں،ٹورنامنٹ کو 8 جون سے کے بعد شیڈول کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔گرینڈ سلم ٹورنامنٹ 24 مئی سے7 جون کے درمیان پیرس میں کھیلا جانا تھا تاہم منتظمین کی جانب سے اعلامیے کے مطابق فرنچ اوپن اب یو ایس اوپن چمپئن شپ کے ختم ہونے کے ٹھیک ایک ہفتے بعد 20 ستمبر سے 4 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں