کورونا وائرس

کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا 30 سے 100 فیصد زیادہ متعدی قرار دے دی گئی

لندن (عکس آن لائن)کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا (جس کو سب سے پہلے بھارت میں دریافت کیا گیا تھا) دیگر اقسام کے مقابلے میں 30 سے 100 فیصد زیادہ تیزی سے پھیل سکتی ہے۔یہ بات برطانیہ کے امپرئیل کالج لندن کے ماہرین نے دریافت کی۔ماہرین کی ٹیم کی قیادت کرنے والے پروفیسر نیل فرگوسن کے مطابق کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا برطانیہ میں کچھ عرصے پہلے تیزی سے پھیلنے والی قسم ایلفا (جو گزشتہ سال برطانیہ میں دریافت ہوئی تھی) کے مقابلے میں 30 سے 100 فیصد زیادہ متعدی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہم یقینا مزید ڈیٹا اکٹھا کریں گے مگر بدقسمتی سے اب تک کی صورتحال مثبت نہیں، اس وقت بہترین تخمینہ یہی ہے کہ ڈیلٹا نامی یہ قسم ایلفا قسم سے ممکنہ طور پر 60 فیصد زیادہ متعدی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے صورتحال غیریقینی ہے یہ 30 فیصد زیادہ تیزی سے بھی پھیل سکتی ہے اور ہوسکتا ہے کہ یہ سو فیصد زیادہ متعدی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں