ڈاکٹر ثانیہ نشتر

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ملک بھر کے35 ہسپتال طبی آلات سے پور ی طرح لیس ہیں ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم کی معاشرتی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ملک بھر کے35 ہسپتال حفاظتی طبی آلات سے پور ی طرح لیس ہیں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے طبی عملہ متحرک ہیں۔

ریڈیو پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی تلاش کے لئے تحقیق کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اگر کسی کو خشک کھانسی، سانس لینے میں دشواری اور بخار سمیت علامات کا شبہ ہو تو اسے شخص کو فوری طور پر ہسپتال سے رابطہ کرنا چاہیے۔ معاون خصوصی نے کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے صفائی کو برقرار رکھنے اور وقفے وقفے سے ہاتھ دھونے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ صدرڈاکٹر عارف علوی کے حالیہ دورہ چین کے دوران ، چین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 3 لاکھ ماسک ، 10 ہزار حفاظتی سوٹ اور مالی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستانی طلبا چین میں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ باہمی اعتماد اور احترام کی دوستی پر قائم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں