مرتضیٰ وہاب

کورونا وائرس خطرناک حقیقت ہے، خدارا احتیاط کریں، مرتضیٰ وہاب

کراچی(عکس آن لائن ) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ کورونا وائرس خطرناک حقیقت ہے، ہم حفاظت سے ایک دوسرے کو بچا سکتے ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر پر مرتضیٰ وہاب نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری ماسک کا ہر صورت استعمال کرے، طبی ماہرین اس وباء سے بچنے کا واحد طریقہ احتیاط بتاتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گھروں پر قیام کریں اور باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال ہی احتیاط ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ماسک کو جیب، ہاتھ یا دفتر کی میز پر رکھنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات لوگ ماسک کو اپنی ٹھوڑی پر رکھتے ہیں جو غلط ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جائے اور خدارا اس وبائ سے حفاظت کے لیے تمام ایس او پیز پر عملدرامد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں