یورپ میں

کورونا وائرس، یورپ میں متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی

نیویارک(عکس آن لائن )چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پورے پاکستان میں اپنے قدم جمالئے ہیں جس کے بعدہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اس وقت امریکہ اور یورپ کے ممالک کوروناو ائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپ میں اب متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جس کے بعد صورتحال مزید سنجیدگی کی طرف جانے کا خطرہ ہے۔اس حوالے سے جان ہاپکنز یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق اسپین ، اٹلی ، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی اس بیماری کے پھیلاو کی شرح میں یورپ میں سب سے زیادہ متاثر ہیں ، ہر ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہے۔

موجود صورتحال کی وجہ سے بہت سے ممالک کی معیشت بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔اس وقت دنیا کیبیشتر ممالک میں لاک ڈاون جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔لیکن اب کچھ یورپی ممالک نے جاری لاک ڈاون کو ختم کر کے کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالیسے فرانس کی حکومت نیحفاظتی اقدامات کی پیروی کرتے ہوئے 11 مئی کے بعد لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔کورونا وائرس نے اس وقت ہر ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ،

امریکہ جیسے ملک بھی اس کی لپیٹ میں آگیا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر تمام ممالک کی جانب سے اس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کا میابی سامنے نہیں آئی۔خیال رہے اس وقت دنیا بھر میں کورونا سیمتاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 39 ہزار افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں