برطانوی پارلیمنٹ

کورونا وائرس، برطانوی پارلیمنٹ 21 اپریل تک بند

لندن(عکس آن لائن) برطانوی پارلیمنٹ کورونا وائرس کے باعث 21 اپریل تک بند کر دی گئی۔ برطانی خبر رساں ادارے کے مطابق وباء سے نمٹنے کے لیے ہنگامی قوانین دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد گزشتہ روز شاہی منظوری کے لیے بھیجے گئے۔

پارلیمنٹ کے اراکین نے بجٹ میں قانون سازی کرنے کے لیے 21 اپریل سے دوبارہ پارلیمنٹ میں کام کرنے کے لیے ووٹنگ کی جبکہ دارلعوام میں ایسٹر کے تہوار کے لیے آئندہ ہفتے سے چھٹیاں ہونے والی تھیں لیکن کورونا وائرس کے باعث اس حوالے سے تشویش ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے سپیکر لنڈسے ہویل نے پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ وقفے کے دوران اراکین پارلیمنٹ ٹیکنالوجی کے زریعے رابطے میں رہیں جس میں ورچوئل پارلیمنٹ اور ورچوئل سلیکٹ کمیٹیاں کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر میں شرکت کے دوران اراکین پارلیمنٹ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں