ٹرمپ

کورونا معاملے پر عدم تعاون اور معلومات کا تبادلہ نہ کرنے پر چین سے پریشان ہوں، ٹرمپ

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے معاملے پر عدم تعاون اور معلومات کا تبادلہ نہ کرنے پر چین سے پریشان ہیں،ٹرمپ نے کہا کہ چین کو ہمیں بتانا چاہیے کہ انہوں نے کیسے اس پر قابو پایا۔

انہوں نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کہی،امریکی صدر نے کہا کہ میں چین سے تھوڑا پریشان ہوں، میں بڑے خلوص سے کہتا ہوں کہ میں صدر شی جن پنگ ،ان کے ملک کا احترام کرتا ہوں اور اس کے ساتھ ان کی تعریف کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں