کورونا سے جاں بحق افراد

کورونا سے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ مسجد میں،تدفین عام قبرستان میں ہوگی

کراچی (عکس آن لائن) محکمہ صحت سندھ نے کورونا سے جاں بحق مریضوں کی تدفین کیلئے اہم ہدایات دے دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کورونا سے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ مساجد اور جنازہ گاہ میں ہوگی جبکہ ان کی تدفین عام قبرستان میں کی جائے گی۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا کے میت کی تدفین اور غسل کے وقت احتیاطی تدابیر کو اپنایا جائے۔غسل کے بعد وائرس کسی دوسرے فرد میں منتقل نہیں ہوسکتا ، اس مراحلے کو 6 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہسپتال کورونا سے جاں بحق افراد کی پی سی آر رپورٹ بھی فراہم کرے گا۔ میت کے جسم پر چسپاں تمام مشینیں عملہ جدا کرے گا۔

جس کے بعد میت کو پلاسٹک شیٹ میں لپیٹ دیا جائے گا۔تاہم میت کو لے جانے کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہوگی۔ میت کو غسل اور کفن پہنانے کی زمہ دارتین رکنی ٹیم حفاظتی لباس پہنچ کر اپنے فرائض انجام دے گی۔بیمارافراد ، بچے اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو میت والے گھر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات ، بلدیات، جنگلات وجنگلی حیات و مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سندھ نے بہت کام کیا ہے لیکن ابھی بہت سارا کام باقی ہے کیونکہ اس وائرس کے بعد سے بہت ساری چیزیں سامنےآئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں