عالمی ادارہ صحت

کورونا سے بلواسطہ یا بلاواسطہ ڈیڑھ کروڑ ہلاکتیں ہوئیں، عالمی ادارہ صحت

نیو یارک (عکس آن لائن)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کورونا کی وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کے نئے اندازوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبا سے دو سال کے دوران بلواسطہ یا بلاواسطہ تقریبا ڈیڑھ کروڑ اموات ہوئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 5مئی کو جاری کردہ نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کے اندازوں کے مطابق یکم جنوری 2020سے 31دسمبر 2021تک دنیا بھر میں کورونا کی وبا کے باعث ایک کروڑ 30لاکھ سے ایک کروڑ 60لاکھ ہلاکتیں ہوئیں۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ تخمینہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک کے نظام صحت پر پڑنے والے بوجھ، وبا سے متاثرہ افراد کی ہلاکتوں اور وبا کے باعث دیگر امراض میں مبتلا افراد کو بروقت علاج کی سہولیات فراہم نہ ہونے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کو نظر میں رکھ کر لگایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اندازے کے مطابق کورونا کی وبا کے بعد لاکھوں لوگ دیگر بیماریوں کی وجہ سے بھی ہلاک ہوئے مگر ان کی موت کا تعلق کورونا سے جڑا ہوا ہے، کیوں کہ انہیں وبا کے باعث بروقت علاج مہیا نہ کیا جا سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں