بورس جانسن

کورونا بحران برطانیہ کے لیے تباہ کن اور ایک ڈراؤنا خواب کی طرح ہے،بورس جانسن

لندن (عکس آن لائن) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا بحران کو برطانیہ کے لیے

تباہ کن اور ڈراؤنا خواب قراردیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ،

کہ کورونا وائرس کا بحران برطانیہ کے لیے تباہ کن ہے.

لیکن اس کے خلاف اقدامات کی تحقیقات کے لیے یہ وقت موزوں نہیں ہے۔

انہوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی تحقیقات کے حوالے سے کہا ،

کہ یہ برطانیہ کے لیے یقیناً ایک ڈراؤنا ہے اور ملک اس وقت ایک گہرے بحران سے دوچار ہے ،

لہذا یہ وقت اقدامات کی تحقیقات کے لیے موزوں نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے سینیئر مشیر ڈومینیک کومنگز کے حوالے سے کہا،

کہ وہ بہت اچھے سے معاملات سمجھنے والے انسان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں