ضلعی انتظامیہ

کورنا کے پھیلاﺅ کو روکنےکیلیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لارہی ہے

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن )ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ کورنا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حافظ شکیل احمد کی سربراہی میں نواحی قصبہ موڑ کھنڈا میں محکمہ صحت کی 22ٹیمیں پوری محنت سے کام کررہی ہیں ٹیموں نے 2دن کے دوران38سو سے زائد گھرانوں کے 25ہزار افراد کی سکریننگ کی جن میں 31افراد کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے رورل ہیلتھ سنٹر موڑکھنڈا سے ان کا ابتدائی چیک اپ کروایا گیا اوران کے گھروں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موڑکھنڈا میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح محکمہ صحت ننکانہ صاحب کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہا ہے پورے پنجاب میں اس کی مثال نہیں ملتی ،محکمہ صحت کی 22ٹیمیں مزید تقریباً20 ہزار افراد کی سکریننگ کرے گی جس کے دوران کسی بھی شخص میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تو انہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرلیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ موڑکھنڈا کے رہائشیوںکی سکریننگ کے ساتھ ساتھ تمام گھرانوں میں بسنے والے افراد کی تعداد بھی معلوم کی جارہی ہے تاکہ مشکل حالات میں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ،

موڑکھنڈا کی تینوں یونین کونسلوں میں تقریباً4ہزار سے زائد لوگوں کی سکریننگ کا مرحلہ آج مکمل کرلیا جائے گا اور موڑ کھنڈا میں لاک ڈاﺅن کو مزید سخت کیا جائے گا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں