اسلام آباد(عکس آن لائن) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ کوئی بیک ڈور چینل نہیں ،پی ڈی ایم عوام کے ساتھ کھڑی ہے ،نواز شریف تین بار وزیر اعظم رہے انکے پاس ریڈ پاسپورٹ ہے ،حکومت ایسا بیان نہ دے جس ہر عمل نہ ہو سکے،نواز شریف کو پاسپورٹ مل جائیگا۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ میں سب سے زیادہ سینئر ہوں جو نیب میں پیش ہوتے ہیں ،میں نے سب سے زیادہ نیب کی سزا کاٹی ہے ،مجھ پر ایک نہیں تین کیسز ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی محرومیاں بڑھ رہی ہیں ،مہنگائی ہے ،بیروزگاری ہے ، حالات مزید خراب ہیں اوراحتجاج ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ عوام ساتھ دیں ،عوام کی محرومیاں ختم کی جائیں ۔ پیپلز پارٹی کی بیک ڈور رابطوں سے متعلق سوال پر سابق وزیر اعظم نے کہاکہ سب کچھ عوام کے سامنے کریں گے اور کرتے ہیں ،آصف زرداری صاحب کوجب ڈاکٹر کہیں گے وہ پیش ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم عوام کیساتھ کھڑی ہے ،ہم عوام کیساتھ کھڑے نہیں ہونگے تو حکومت کو فائدہ پہنچے گا ،کوئی بیک ڈور چینل نہیں ۔
انہوںنے کہاکہ میں نے نہیں سنا کہ بلاول نے کہا ہو کہ نواز شریف وطن واپس آئیں ،نواز شریف علاج کروانے بیرون ملک گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاسپورٹ منسوخ کرنے کی باتیں پہلے بھی ہوتی رہی ،نواز شریف تین بار وزیر اعظم رہے انکے پاس ریڈ پاسپورٹ ہے ،حکومت ایسا بیان نہ دے جس ہر عمل نہ ہو سکے،نواز شریف کو پاسپورٹ مل جائیگا۔