وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ ٹریفک حادثہ، وزیراعلی بلوچستان کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب کے قریب مسافر کوچ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ژوب انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو جائے حادثہ پر بھرپور امدادی سرگرمیوں کے آغاز کی ہدایت کردی ہے۔ اسکے علاوہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کا علاج اور دیکھ بھال یقینی بنائی جانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں