کنوار گندل کی کاشت

کنوار گندل کی کاشت رواں ماہ شروع کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو کنوار گندل کی کاشت رواں ماہ فروری میں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کنوار گندل کاپودا کھیتوں میں لگانے کے ساتھ ساتھ گھروں اور گملوں میں بھی ضروری استعمال اور ذیبائش کیلئے لگایاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ کنوار گندل کے پودے کاتنا نہیں ہوتا بلکہ اس کے پتے تنانما ہی ہوتے اور گودے سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ کنوار گندل کوغذا کے طور پر استعمال کرتے ہوئے جزو بدن بنانے والے افراد نظام انہضام کی اصلاح و بحالی میں خصوصی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فروری و مارچ کے ایام میں کنوار گندل کے پودے بہتر پرور ش پاتے ہیں جن کی کاشت کے بعد پودے کے درمیان سے ایک پتلی شاخ نکلتی ہے جس پر پھول لگتے ہیں اور جب ان پھولوں سے بیج بن جائیں تو موسم بہار میں ان کو ریت سے بھر ی ہوئی ٹرے، گملے یا دیگر جگہوں پر لگایا جاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار و گھریلو افراد اس سلسلہ میں ماہرین زراعت سے مزید رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں