وزیراعظم

کمزور طبقے کو نظرانداز کرنے والا ملک ترقی نہیں کرسکتا، وزیراعظم

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری 25 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے ، لاک ڈاون سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا، کمزور طبقے کو نظرانداز کرنیوالا ملک ترقی نہیں کرسکتا،احساس پروگرام کے ذریعے شفافیت، میرٹ پر مستحقین کو رقم فراہم کی۔

احساس سیونگ والٹس پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے غریب ممالک زیادہ متاثر ہوئے، اور بیشتر ممالک غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، لاک ڈاون سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ بہت زیادہ متاثر ہوا، ہم نے احساس پروگرام کے تحت مستحق طبقے کی مدد کی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری 25 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے، لاک ڈاون سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا، احساس پروگرام کے ذریعے شفافیت، میرٹ پر مستحقین کو رقم فراہم کی، کمزور طبقے کو نظر انداز کرنے والا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران احساس پروگرام کو چوتھا کامیاب پروگرام سمجھا گیا، احساس پروگرام کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، احساس پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے، اگر ہم احساس پروگرام تیزی سے نہ چلاتے تو کمزور طبقے کو مزید نقصان ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں