کمالیہ

کمالیہ ریلوے اسٹیشن خانقاں معصومیہ کے سامنے علی زمام ٹرسٹ کا افتتاح

کمالیہ (نمائندہ عکس آن لائن )سید طارق محمود الحسن شاہ ایڈووکیٹ کے صاحبزادوں علی زمام ٹرسٹ کا افتتاح ۔انکے بھائی سید ظہران امام نے اپنے دست مبارک سے کیا اس موقع پر سیاسی سماجی وکلاءبرادری اور میڈیا کے نمائندوں کی بھر پور شرکت

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کمالیہ ریلوے اسٹیشن خانقاں معصومیہ کے سامنے علی زمام ٹرسٹ کا افتتاح انکے حقیقی بھائی ظہران امام نے اپنے دست مبارک سے کیا جبکہ مولانا منظورلطیف قمر قادری نے دعا کروئی بعد میں سید طارق محمود الحسن شاہ ایڈووکیٹ نے خانقاں معصومیہ پر دئیے گئے عشائیہ میں معززین علاقہ اور وکلاءبرادری سمیت میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کلے دوران کہا کہ ہم پورے نقشے کے تحت ایل پلازہ تیار کر رہے ہیں جس میں علی زمام ٹرسٹ کے لیے دفاتر بنائے گئے ہیں

اس کے علاوہ شاپنگ سینٹر و دیگر دفاتر بھی بنائیں جارہے ہیں جس میں ہم اپنی جیب سے لوگوں کو فنانس بھی کریں گے اور قرضے بھی بغیر سود دئیے جائیں گے تا کہ شہر کے کمزور اور غریب طبقہ تاجر کارو بار کر سکیں اور غریبوں کے لیے تین وقت کا کھانا بھی تیار کیا جائے گا جو کم از کم روزانہ تین وقت 100سے زیادہ آدمی کھا سکیں گے جبکہ علی زمام ٹرسٹ کے لیے بھی اس میں فنانس کریں گے میں آپ لوگوں سے اس بارے میں مشاورت بھی کروں گا جبکہ اس پر سارا روپیہ میں جیب سے خرچ کروں گا کسی سے بھی مالی امداد اس کے لیے نہیں لی جائے گی اور معززین علاقہ کا بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا مجھے آپ لوگوں کے اچھے مشوروں کی ضرورت ہے جبکہ اس موقع پر ایم این ریاض فتیانہ نے بھی خطاب کیا اور سید طارق محمو دالحس شاہ کی اس کاوش کو سراہا بعد میں سید طارق محمود الحسن شاہ کی طرف سے پر تکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں