کمالیہ

کمالیہ:سینئر قانون دان چوہدری ضیاءالدین مرحوم کی روح کو ہدیہءثواب پیش کرنے کیلئے رسم قرآن خوانی

کمالیہ(نمائندہ عکس آن لائن) ڈپٹی انچارج علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور انور ضیاء، ڈپٹی پراسیکیوٹر پناجب عرفان ضیاء، عمران ضیاءاور منور ضیاءکے والد محترم بانی صدر ڈسٹرکٹ بار ٹوبہ ٹیک سنگھ سینئر قانون دان چوہدری ضیاءالدین ایڈووکیت جو کہ گزشتہ دنوں داعیءاجل کو لبیک کہہ گئے تھے۔

مرحوم کی یاد اور ان کی روح کو ہدیہءثواب پیش کرنے کیلئے رسم قرآن خوانی میونسپل کمیٹی پارک کمالیہ میں انعقاد پذیر ہوئی جسمیں مولانا قاری محمد عمر فاروق صدیقی، مولانا محمد حامد حسن، مولانا حسن معاویہ نے خطاب کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر MNAریاض فتیانہ سابق ایم این اے چوہدری اسد الرحمن سابق چیرمین بلدیہ کمالیہ رائے ضیاءاللہ خاں سابق چیرمین بلدیہ کمالیہ ملک محمد شریف ، چوہدری شاہد گجر، چوہدری عبد الرشید گجر ،چیرمین مسلم اتحاد رانا غلام مصطفی منج سابق کونسلر زاہد حسین پپو سردار راحیل انور زراعت آفیسر چوہدری محمد اکرم چوہدری سلیم الہی گجر، صدر پریس کلب کمالیہ سردار عبد الرحمن ڈوگر جنرل سیکٹری محمد حسین عابد سئینر نائب صدر پریس کلب کمالیہ محمد نعیم خان، جاوید قادری، محمبوب قادری سمیت وکلاءبرادری سیاسی سماجی مذہبی اور شہری شخصیات نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں