بھٹوں

کمالیہ:زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام کرنے والے بھٹوں کے خلاف کاروائی شروع

کمالیہ(نمائندہ عکس آن لائن)حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے تحصیل بھر کے بھٹوں کا انسپکٹر ماحولیات عرفان کے ہمراہ اچانک معاینہ کیااسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام کرنے والے بھٹوں کے خلاف کاروائی شروع کردی اور ماحول آلودہ کرنے والے تین بھٹوں کو سیل کردیا.

اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے کہا کہ بھٹہ مالکان کو متعدد بار ہدایت کی گئی تھی کہ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے احکامات کی روشنی میں اپنے اپنے بھٹوں کو جلد سے جلد زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرائیں ورنہ ان کو کام نہیں کرنے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب وہی بھٹے کام کریں گے جو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بھٹہ مالکان اپنے اپنے بھٹوں کو فوری طور پر زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرائیں اور کام شروع کریں اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں