کچی بستی

کمالیہ:بھلہ چوک کے قریب اور کچی بستی میں سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف خلاف گرینڈ آپریشن

کمالیہ(نمائندہ عکس آن لائن)حکومت پنجاب و ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے بھلہ چوک کے قریب اور کچی بستی میں سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروالی. اس موقع پر چیف آفیسر چوہدری شہریار۔تحصیلدار غلام غوث دستگیر بھی ہمراہ موجود تھے.

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے کہا کہ تحصیل بھر میں سرکاری اراضی پر قابضین کی فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں اور مرحلہ وار آپریشن جاری رہے گا اور ناجائز قابضین کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ آج کے آپریشن میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ہے جس پر قابضین نے تعمیرات کر رکھی تھیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں