کماد کے کاشتکاروں

کماد کے کاشتکاروں کو فروری کاشتہ فصل کی آبپاشی 20 سے 30 دن کے وقفہ سے جاری رکھنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) کماد کے کاشتکاروں کو فروری کاشتہ فصل کی آبپاشی 20 سے 30 دن کے وقفہ سے جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ا گر کماد کی ستمبر کاشت مکمل نہ ہوئی ہو تو اس کو جلد مکمل کر لیا جائے اور صرف محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام ہی کاشت کی جائیں۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ ستمبر کاشت کے لیے درمیابی زمین میں یوریا سوا پانچ بوری +ایس ایس پی 18 فیصدپانچ بوری +پوٹاشیم سلفیٹ دو بوری /ایم او پی پونے دو بوری یا یوریا چار بوری +ٹی ایس پی دو بوری+ پوٹاشیم سلفیٹ دو بوری/ایم او پی پورنے دو بوری فی ایکڑ استعمال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کماد کی فصل کو فاسفورسی اور پوٹا ش والی کھادوں کی پوری مقدار بوقت بجائی جبکہ نا ئٹر وجنی کھاد کا 1/3 حصہ اگاؤ کے بعد نومبر جبکہ باقی بالترتیب مارچ اور اپریل میں ڈا لا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں