امن و استحکام

کشمیر کا تنازع خطے کے امن و استحکام کیلئے مسئلہ ہے، اسد مجید

واشنگٹن (عکس آن لائن ) امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ کشمیر کا تنازع خطے کے امن و استحکام کے لیے مسئلہ ہے ،بھارت کے ساتھ بڑھتی کشیدگی روکنے کے لیے عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے،کشمیر میں بھارتی کارروائیوں سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔

واشنگٹن میں امریکی جریدے کو انٹرویو میں اسد مجید نے کہا کہ کشمیر انسانیت کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کا بھی مسئلہ ہے، کشمیر میں بھارتی کارروائیوں سے خطے کے امن کو خطرہ ہے، بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال کارروائیاں بڑھ رہی ہیں، پاکستان نے فروری میں بھارت کو جارحیت پر بھرپور جواب دیا، پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ واپس کیا لیکن مودی نے پاکستان کے جذبہ خیرسگالی پر سرد مہری دکھائی، عالمی طاقتیں 2 ہمسایہ ایٹمی ملکوں میں تنازع کا جائزہ لیں۔

اسد مجید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈا ون کوایک ماہ ہوگیا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے کرفیو لگا رکھا ہے، وادی میں کشمیریوں کی نقل وحرکت پرپابندی ہے اور ذرائع مواصلات مکمل طور پر بند ہیں،بھارتی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں صورت حال بدتر ہوتی جارہی ہے، کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر سے دنیا کے ضمیر پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں