منیر اکرم

کشمیری بھائیوں کو درکار ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے، سفیر منیر اکرم

نیویارک (عکس آن لائن) پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حمایت میں کہا کہ کشمیریوں کی تیسری نسل مزاحمت کے جذبے کو زندگہ رکھے ہوئے ہے۔ اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کشمیریوں کی حمایت میں یوم آزادی کے حوالے سے ویبنار پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو پھر اجاگر کردیا۔منیر اکرم نے کہا کہ کشمیریوں کی تیسری نسل مزاحمت کے جذبے کو زندہ رکھے ہوئے ہے، سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر پر تین بار غور کیا۔پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل نے متعدد بار مسئلہ کشمیر پر غور کیا اور ممبر ممالک کے خصوصی نمائندوں نے متعدد مواقع پر مسئلہ کشمیر پر بات کی۔منیر اکرم کا کہنا تھا کہ 18 خصوصی نمائندوں نے مشترکہ طور پر بھارتی مظالم کے خلاف بات کی، کشمیری بھائیوں کو درکار ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں