چودھری پرویزالٰہی

کشمیریوں پر کرفیو لگانے والوں کے گھروں تک بھی لاک ڈاؤن پہنچ گیا، چودھری پرویزالٰہی

لاہور(عکس آن لائن ) سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر کرفیو لگانے والی بھارتی سرکار کے اپنے گھروں تک بھی لاک ڈاؤن پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ 235 روز سے کشمیریوں کو لاک ڈاؤن کرنے والے سمجھ جائیں کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے، بی جے پی کے انتہا پسندوں کو اب تو احساس ہوگیا ہو گا کہ لاک ڈاؤن کیا ہوتا ہے جس کا نشانہ انہوں نے کشمیر کے لوگوں کو بنایا ہوا ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و جبر کرنے والا پورا بھارت اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں ہے اور لاک ڈاؤن پر ہے، عالمی برادری کو حالات کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے کشمیریوں کی حالت زار سمجھنا چاہئے کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی سرکار کا ظلم و ستم رکوائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیریوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی مسلمانوں پر بھی مظالم رکوانے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں