شازیہ مری

کسی کا باپ بھی پاکستان کے ایٹمی اثاثے ختم نہیں کر سکتا،شازیہ مری

اسلام آباد(عکس آن لائن ) سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ کسی کا باپ بھی پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو ختم نہیں کر سکتا۔ اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کو مسلم دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنایا اور پاکستانی قوم نے ایٹمی طاقت بننے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو عمران خان کو سکیورٹی رسک نا کہیں تو اور کیا کہیں؟

عمران خان کا بس چلے تو وہ ملک کے ایٹمی اثاثے مودی کو تحفے میں دے دیں لیکن کسی کا باپ بھی پاکستان کے ایٹمی اثاثے ختم نہیں کر سکتا۔ سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری اور فرخ حبیب اپنے لیڈر کی ذہنی کیفیت پر ماتم منائیں، پی ٹی آئی والوں کی چیخ و پکار بتا رہی ہے کہ عمران خان ڈوب چکے اور بلاول طلوع ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں