اداکار احسن خان

کسی سے مقابلے بازی کی ہے اور نہ کسی کو کاپی کرنے کی کوشش کرتا ہوں‘ احسن خان

لاہور( عکس آن لائن ) نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی کسی سے مقابلے بازی کی ہے.

اور نہ کسی کو کاپی کرنے کی کوشش کرتا ہوں، میرا مقابلہ خود سے ہے اورمیں پہلے خود اچھا اداکار بن جاؤں.

تو ہی کسی سے مقابلہ کر سکتا ہوں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ میرے جتنے بھی

ہم عصر اداکار ہیں سب مجھ سے بہتر ہیں اور میں ان سے سیکھتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات نے

مجھے کم عمری میں ہی جس مقام پر پہنچا دیا ہے جس کیلئے لوگوں کو مدتوں محنت کرنا پڑتی ہے۔

احسن خان نے کہا کہ میں نے اسٹیج ،ٹی وی اور فلم کے ساتھ بطور میزبان بھی کام کیا ہے.

لیکن جو لطف ٹی وی پر کام کرنے کا آ تا ہے وہ کسی اور جگہ نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان دنوں میں

ڈرامہ سیریل ’’بندھے ایک ڈور ‘‘سے عوامی حلقوں میں مقبول ہو رہی ہے.

اور مجھے پرستاروں کی جانب سے پسندیدگی سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں