وزارت خارجہ

کسی بھارتی فوجی کو تحویل میں نہیں لیا ، اہلکاروں کی رہائی بے بنیاد اور جھوٹا دعویٰ، چین

بیجنگ(عکس آن لائن) چین نے کہا ہے کہ ہم نے کسی بھارتی فوجی کو تحویل میں نہیں لیا تھا اس لیے 10 اہلکاروں کی رہائی بے بنیاد اور جھوٹا دعویٰ ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق چین نے انڈین آرمی کے 2 افسران اور 8 اہلکاروں کی رہائی کے بھارتی میڈیا کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ،

کہ ہماری قید میں بھارتی فوج کا کوئی کوئی ایک بھی اہلکار نہیں تھا۔ بھارت جھوٹے اور بے بنیاد دعوئوں سے باز رہے۔

چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان ژاہو لیجیان نے میڈیا سے گفتگو میں 10 بھارتی فوجیوں کی رہائی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ،

کہا کہ سچ اور جھوٹ نہایت واضح ہے، کوئی اہلکار ہماری قید ہی میں نہیں تھا تو رہائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ اب بھارت پر ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فوجیوں کی رہائی کے دعوے کو درست ثابت کرنے کے لیے شواہد پیش کرے،

الزامات کے بجائے بھارت خطے میں امن کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں