ناجائز اسلحہ برآمد

کسووال:چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں گرفتار5 ملزمان کی نشان دہی پر ناجائز اسلحہ برآمد

کسووال(نمائندہ عکس آن لائن ) چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں گرفتار5 ملزمان کی نشان دہی پر ناجائز اسلحہ برآمد،ا لگ الگ مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ شاہکوٹ نے چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرنے والے گرفتار پانچ ملزمان وقار ولد محمد اکرم لوہڑی سکنہ 28/14ایل سے رپیٹر گن 12بور،واجد ریاض ولد محمد ریاض لوہڑی سے بندوق12بور، ظہور حسین ولدمانک لوہڑی سے پسٹل30بور، نور احمد ولد مانک لوہڑی سے پسٹل30بور، فخر ولد حیات لوہڑی ساکنان20/14ایل سے کاربین برآمد ہوئی ۔پولیس شاہکوٹ نے دوران انیٹروگیشن ملزمان کی نشان دہی پر ان کے گھروں سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں