کسووال

کسووال:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 7جنوری کو کسووال تشریف لائیں گے

کسووال ( نمائندہ عکس آن لائن )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 7جنوری کو کسووال تشریف لائیں گے۔سابق امیر جماعت اسلامی چیچہ وطنی حاجی مشتاق احمد مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔

تفصیل کے مطابق ساہیوال، چیچہ وطنی اور کسووال کے جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک امیر اختر اعوان نائب امیر جماعت اسلامی ضلع ساہیوال، امیر جماعت اسلامی سٹی چیچہ وطنی بابر مشتاق،محمد اکبر جنرل سیکرٹری زون201 ،سعید عباد ارائیں نائب صدر یوتھ ونگ ،خالد مشتاق ایڈوکیٹ ،مسعود الحسن رامے سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان وسینٹر سراج الحق کی کسووال آمد کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔سراج الحق سابق امیر جماعت اسلامی چیچہ وطنی حاجی مشتاق احمد مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں