پتنگ فروش گرفتار

کسووال، پولیس نے پتنگ فروش گرفتار کر لیا

کسووال (نمائندہ عکس آن لائن) پولیس نے پتنگ فروش گرفتار کر لیا ۔ تفصیل کے مطابق پولیس کسووال نے اطلاع ملنے پر محمد انور ولد خوشی محمد سکنہ7چودہ ایل جو کہ اپنے گھر میں پتنگ فروخت کر رہاتھا جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر گرفتار کرکے پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلیں،

پولیس نے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا۔ایس ایچ او تھانہ کسووال راناکاشف علی خاں نے کہا کہ قانون سب کےلئے برابر ہے قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ملزم چاہئے کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو شکنجے میں ضرور لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں