شہبازشریف

کسانوں کی مدد کے لئے مالی مراعات اور ریلیف اقدامات کا اعلان کیا جائے’شہبازشریف

لاہور ( عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے حکومت سے کسان،

کاشتکار اور مزدور کی مدد کے لئے بجٹ میںریلیف اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا،

کہ زرعی پیداوار میں کمی نے کسانوں کو شدید مالی مصائب اور مشکلات سے دوچار کردیا ہے ۔

فصلوں کی پیداوار میں کمی کا نتیجہ دیہات میں غربت میں اضافے کی صورت سامنے آرہا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ کسانوں کی مدد کے لئے مالی مراعات اور ریلیف اقدامات کا اعلان کیا جائے،

ٹھوس عملی اقدمات کئے جائیں ۔دھرتی کا سینہ چیر کر قوم کی غذائی ضرورت پوری کرنے والے

محنت کش آج خود بھوک سے دوچار ہیں ۔7500 ارب سے زائد بجٹ اخراجات میں

حکومت نے کسانوں کی مدد کے لئے ایک دھیلہ نہیں رکھا ۔

کیا بجٹ صرف عالمی ساہوکاروں کی شرائط پوری کرنے کے لئے بنایا گیا ہے؟

کسان کا حق کون دے گا؟،کیا بجٹ صرف مفاد پرستوں طاقتور جتھوں کے لئے ہے ؟

مزدور، کسان اور ہاری کا کیا قصور ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں