کریلے کی کاشت

کریلے کی کاشت بارے اہم ہدایات جاری

قصور(عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کریلے کی کاشت بروقت مکمل کرنے ‘پانی کے اچھے نکاس والی زرخیزمیرازمین کے انتخاب اور کاشت کے فوراً بعد پہلی آبپاشی کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نےبتایا کہ کاشتکار کریلے کی کاشت کے لئے ایسی زمین کا انتخاب کریں جس کی تیزابی خاصیت 7یا اس سے کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار فصل کی کاشت سے قبل 10سے 12 ٹن فی ایکڑ گوبرکی گلی سڑی کھاد ڈال کر مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور کھیت کو ہموار کرکے راؤنی کردیں جبکہ وتر آنے پر 2سے3 مرتبہ سہاگہ چلاکر زمین کو اچھی طرح نرم و بھربھرا کرلیناچاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ کریلے کی ترقی دادہ قسم فیصل آباد لانگ کا اچھی روائیدگی والا ساڑھے 3سے پونے چار کلوگرام بیج فی ایکڑ پھپھوندکش دوائی میں بحساب 2سے3کلوگرام لگاکر کاشت کرنا چاہئیے اور بوائی کے وقت فی ایکڑ 3بوری سنگل سپرفاسفیٹ ‘ایک بوری امونیم نائٹریٹ اور ایک بوری پوٹاش بھی ڈالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں