عمر اکمل

کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت لاہور میں پیر کو ہوگی

اسلام آباد (عکس آن لائن) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر بطور

انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر (کل) پیر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر

سماعت کریں گے۔ اس سلسلے میں دونوں فریقین، پی سی بی اور عمر اکمل کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

اس سے قبل کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے سبب انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر نے 11 جون کو مقررہ سماعت

مؤخر کردی تھی۔ 27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع

پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی

پابندی عائد کی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرکی جانب سے فیصلے تک پی سی بی

اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں