شہباز گل

کرپٹ خاندان اور ان کے گماشتے وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے خریدوفروخت کر رہے، شہباز گل

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپٹ خاندان اور انکے گماشتے عمران خان کو ہٹانے کیلئے خرید و فروخت کررہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی سے وابستہ ہزاروں سمندر پار پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے،وہ عمران خان کا شکریہ ادا کرنے اسلام آباد پہنچے ہیں جنہوں نے انہیں ووٹ کا حق دیا۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی سے سبز پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں