کرپشن کیسز

کرپشن کیسز،آصف زرداری اور فریال تالپور نے درخواست ضمانت دائر کر دی

اسلام آباد(عکس آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے طبی بنیادوں پر جبکہ فریال تالپور نے سپیشل بیٹی کی دیکھ بھال کے جواز پر ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ منگل کو سابق صدر آصف علی زرداری نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت دائرکردی جس میں نیب اوراحتساب عدالت نمبردوکوفریق بنایا گیا ہے۔

آصف علی زرداری نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے دل کی بیماری لاحق ہے اور تین اسٹنٹ بھی ڈالے جاچکے ہیں، شوگر کا مرض ہے اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔آصف زرداری نے میڈیکل رپورٹس درخواست کے ساتھ منسلک کرکے استدعا کی کہ انہیں متعدد بیماریاں لاحق ہیں، لہذا علاج کے لیے ضمانت منظور کی جائے۔فریال تالپور نے درخواست ضمانت میں کہا کہ اسپیشل بچی کی والدہ ہوں، اس کی دیکھ بھال کے لیے ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں