چودھری پرویز الٰہی

کرپشن کیس،چودھری پرویز الہی کی عبوری ضمانت 25 مئی تک منظور

لاہور (نمائندہ خصوصی ) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعلی پنجاب کی عبوری ضمانت 25 مئی تک منظور کرلی ۔ ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس میں اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے ضمانتوں پر سماعت کی ، پرویزالہی کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہی کی عبوری ضمانت 25 مئی تک منظور کرلی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں