اسد قیصر

کرپشن کا الزام،اسد قیصر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

صوابی(عکس آن لائن)جوڈیشل مجسٹریٹ صوابی نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو گجوخان میڈیکل کالج کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،اسد قیصر کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ محمد خلیل خان کی عدالت میں پیش کیا گیا،

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،یاد رہے کہ اسد قیصر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کیا گیا تھا،اسد قیصر پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں