مسجد اقصی

کرونا کا خطرہ، مسجد اقصی میں نماز کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ

مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن)فلسطینی محکمہ اوقاف اور القدس اسلامی امور نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مسجد اقصی میں نماز اور دیگر شعائر کی ادائیگی روک دی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پرعمل درآمد کرتے ہوئے مسجد اقصی میں نماز کی ادائیگی پرعارضی طور پرپابندی عاید کی ہے۔

فلسطینی اوقاف کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں موجود تمام مساجد میں عارضی طورپر با جماعت نماز کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام فلسطینی مساجد میں مساجد میں با جماعت نمازوں کی ادائیگی روک دی گئی ہے۔ تاہم مسجد اقصی کی انتظامی امور کے عہدیدار اور ذمہ داران اپنی ڈیوٹی انجام دیتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں