وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

کرونا وبا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے، سنگا پور نے کے بروقت اقدامات قابل تحسین ہیں، شاہ محمود

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سنگاپور کے وزیر خارجہ وویان بالا کرشنن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا وبا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے، سنگا پور نے جس مہارت کے ساتھ بروقت اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تحسین ہیں، کہ کرونا وبا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے سنگاپور کی طرف سے بنائی گئی موبائل ایپلیکیشن “ٹریس ٹو گیدر” قابل تحسین ہے اور پاکستان سنگاپور کے اس کامیاب تجربے سے استفادہ حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے،وزیر خارجہ نے سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی معاونت فراہم کرنے پر سنگاپور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سنگاپور کے وزیر خارجہ وویان بالا کرشنن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ءخیال ہوا،مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا وبا کے پھیلاوکو روکنے کیلئے، سنگا پور نے جس مہارت کے ساتھ بروقت اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تحسین ہیں، وزیر خارجہ نے سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی معاونت فراہم کرنے پر سنگاپور حکومت کا شکریہ ادا کیا، سنگاپور کے وزیر خارجہ نے اپنے شہریوں کو وطن واپسی میں مدد فراہم کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا،

وزیر خارجہ نے،اپنے ہم منصب کو اس وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کے پھیلاوکو روکنے کیلئے سنگاپور کی طرف سے بنائی گئی موبائل ایپلیکیشن “ٹریس ٹو گیدر” قابل تحسین ہے اور پاکستان سنگاپور کے اس کامیاب تجربے سے استفادہ حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے، اس عالمی وبائی تناظر میں، کم وسائل کی حامل معیشتوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسی صورت حال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کے واجب الادا قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کی تجویز دی ہے تاکہ یہ ممالک اپنے وسائل اس عالمی آفت سے موثر انداز میں نمٹنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے بروئے کار لا سکیں،

ہمیں توقع ہے کہ سنگاپور اس تجویز کو آگے بڑھانے میں ہماری بھرپور معاونت کریگا، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سنگاپور دورے کی دعوت دینے پر، اپنے ہم منصب ڈاکٹر بالا کرشنن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صورت حال میں بہتری آنے پر، جلد سنگاپور کا دورہ کریں گے، دونوں وزرائے خارجہ کا اس عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے اور دیگر اہم امور پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں