عالمی ادارہ صحت

کرونا وبا کے نئے کیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھ رہے ہیں،عالمی ادارہ صحت

جنیوا(عکس آن لائن ) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے،

کہ دنیا بھر میں کوڈ 19 کے ساتھ انفیکشن کی روزانہ شرح میں غیرمعمولی ریکارڈ دیکھا جا رہا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 183020 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی یومیہ رپورٹ میں کہاگیا،

کہ کرونا نے نئے کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ شمالی اور جنوبی امریکا میں ہوا ،

جہاںایک لاکھ سولہ ہزار سے زیادہ نئے کیسز کا اندراج کیا گیا۔

عالمی ادارے کا کہنا تھاکہ مجموعی طور پر عالمی سطح پر کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 87 لاکھ سے تجاوز کرگئی

ہے۔ جب کہ 461،000 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

ایک ہی دن میں پچھلا ریکارڈ اضافہ18 جون کو دیکھا گیا .

جب کرونا کے ایک دن میں 181232 کیسز سامنے آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں