وزیر مذہبی امور

کرونا وائرس سے زائرین کو محفوظ رکھنے کیلئے وزیر مذہبی امور کا ایرانی حکام سے رابطہ

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ تفتان کے راستے آنے والے زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے چینی حکام کے ساتھ کھڑے ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں چینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے زیارات کے ذمہ دار ایرانی حکام سے بات کی چیت کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی صحت کے حوالے سے پالیسی بنائی جارہی ہے۔

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ تفتان کے راستے آنے والے زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے چینی حکام کے ساتھ کھڑے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں چینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے زائرین کی صحت کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر سے بھی رابطہ کیا اور اس حوالے سے بات چیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں