کرونا وائرس سے بچاﺅ

کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے تمام شہریوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، مہر محمد نعیم آرائیں

دھیروال(نمائندعکس آن لائن)کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے تمام شہریوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور حکومت کی جانب سے جو احکامات جاری ہو رہے ہیں ان پر ہر صورت عملدرآمد کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار مہر محمد نعیم آرائیں ایم ڈی احمد کلاتھ ہاﺅس البقاءچوک ساہیوال نے گذشتہ روز شہریوں میں فی سبیل اللہ ماسک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت عظیم عبادت ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں سے کوئی بھی چیز پیاری نہیں ہے۔

اس وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں بلکہ ہمیں مل جل کر اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔موت برحق ہے لیکن احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں