کروناوائرس میں مبتلا

کروناوائرس میں مبتلا مریضوں کا کامیابی کے ساتھ علاج جاری رکھنے پر پھولوں کے گلدستے اور سلام پیش

شیخوپورہ (نمائندہ عکس آن لائن)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر شیخوپورہ پولیس نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو دلیری اور محب وطنی کے ساتھ کروناوائرس میں مبتلا مریضوں کا کامیابی کے ساتھ علاج جاری رکھنے پر پھولوں کے گلدستے اور سلام پیش کیا،

اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ کپٹن (ر) عامر خان نیازی ،ایچ او سٹی اے ڈویثرن رانا محمد اقبال،ایم ایس ڈاکٹر اظہر امین، اے ایم ایس ڈاکٹر محمد افضال سندھیلہ، چیف سرجن ڈاکٹر نعیم قریشی، سینئرز صحافی رانا محمد عثمان، چوہدری محمد شفیق، خاقان بھٹی ودیگر بھی موجود تھے، پولیس فورس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کو سلام پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی دیوار پر نیک تمناوں کا اظہار کر کے کارڈ آویزاں کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں