کروناوائرس

کروناوائرس،بلوچستان میں فعال کیسز میں بتدریج کمی

کوئٹہعکس آن لائن ) بلوچستان میں کروناوائرس کے فعال کیسز میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جاری ہے، صوبے میں کرونا کے فعال کیسز 200 سے بھی کم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں 24گھنٹے کے دوران مزید49 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 177 رہ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 661ٹیسٹ میں سے کرونا کے 5کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 15525 ہے، مہلک وائرس سے اب تک 15202مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ صوبے میں 24 گھنٹے میں کرونا سے کوئی موت نہیں ہوئی، اب تک کرونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کی کل تعداد 146 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں