کرتار پور

کرتار پور راہداری منصوبہ آخری مراحل میں داخل، سکھوں کی رجسٹریشن شروع

لاہور(عکس آن لائن ) کرتار پور راہداری منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا، تمام عمارتیں مکمل ہو گئیں ،کرتار پور کیمپلکس کو بجلی فراہم کر دی گئی، بابا گرونانک کے پانچ سو پچاس ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھوں کی رجسٹریشن بھی شروع ہو گئی۔10 ایکڑ پر محیط احاطہ دربارصاحب پر امپورٹڈ ماربل لگایا گیا ہے، نشان صاحب ،سرور، درشن ڈیوڑھی، انٹری پوائنٹس، گرنتھی ہاوس، رہائش گاہوں پر پینٹ اور فنشنگ کا کام بھی پورا ہوگیا۔

فائر فائٹنگ، سانڈ سسٹم، سیکورٹی کیمروں کی تنصیب بھی مکمل ہو گئی۔گردوارہ کرتارپور کی تزئین و آرائش مہمانوں کے لئے عارضی مہمان خانے اور بارڈر ٹرمینل عمارت کو مکمل کر لیا گیا۔ بجلی کی فراہمی کے لئے گرڈ سٹیشن شکر گڑھ سے کرتار پور کیمپلکس کو بجلی فراہم کی گئی ہے۔بابا جی گرونانک کے 550 جنم دن میں شرکت کے لیے سکھوں کی رجسٹریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں