حافظ نعیم

کراچی کیلئے بلدیاتی انتخابات بہت اہم ہیں، حافظ نعیم

کراچی (نمائندہ عکس ) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کیلئے بلدیاتی انتخابات بہت اہم ہیں، اقتدارمیں رہنے والی جماعتیں حکومت سے شکایتیں کررہی ہیں، جعلی لسٹیں بنیں، آراوز کے تبادلے ہوئے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ بلدیاتی انتخاب کے التواکی درخواست مستردکریگی جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات وقت پرہونےچاہئیں، بلدیاتی امیدوار ایم این اے کی طرح بھاگ نہیں جائے گا۔ حافظ نعیم نے کہا کہ عوام بلدیاتی امیدواروں سےاپنےمسائل پرسوال جواب کرسکیں گے، کراچی کیلئے بلدیاتی انتخابات بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے میں بھی کراچی کا کوئی مسئلہ شامل نہیں، بس انتخابات قریب آنے پران کا کراچی آنا جانا لگ جاتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا مسئلہ کراچی نہیں بلکہ وزارتیں ہیں، حکومت کو اس شہر میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو تین تین مہینے پانی نہیں ملتا اور پانی اگر آتا بھی ہے تو لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نہیں مل پاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں