کامران ٹیسوری

کراچی کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے،کامران ٹیسوری

کراچی (عکس آن لائن ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے، میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، ہم سب مل کر اس صوبے، اس شہر کیلئے کام کریں گے نوجوان ہمارے ساتھ ہیں۔ کراچی کے علاقے گارڈن شو مارکیٹ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری 24 ویں سحری کرنے پہنچے جہاں ان کا شہریوں نے استقبال کیا۔

سحری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، سحری اور افطار کا مقصد لوگوں کو جوڑنا ہے، 1947 کے بعد پہلی بار عوام کو عزت دینے کی کوشش کی گئی ہے، میں نے پکوڑے عوام کیلئے بنائے ہیں اور اب عوام کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر اس صوبے، اس شہرکیلئے کام کریں گے، نوجوان ہمارے ساتھ ہیں، میں لوگوں کے درمیان جاں گا اور اس شہر کو مثالی بناوں گا۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے روڈ ٹوٹے ہوئے ہیں، ذمہ داران ٹوٹے ہوئے روڈز کو فوری بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں