حافظ نعیم الرحمن

کراچی والوں کے پاس ترازو کے علاوہ کوئی آپشن نہیں: حافظ نعیم

کراچی (عکس آن لائن) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی والوں کے پاس ترازو کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم انتخابی سروے میں زیرو ہیں، بلاول بھٹو پنجاب میں جا کر تقریریں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جماعتیں 35 سال سے مسلط ہیں ان کو عوام مسترد کر دیں، ان پارٹیوں نے پہلے بھی نعشوں پر سیاست کی، عوامی سطح پر یہ لوگ ناکام ہو چکے ہیں، یہ چاہتے ہیں لوگ ووٹ دینے نہ جائیں، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جماعت اسلامی نے کلین سوئپ کیا، اورنگی ٹاؤن میں بھی مکمل کامیابی حاصل کی، وڈیرہ سوچ کل بھی وہی تھی آج بھی وہی ہے، سندھ کے لوگ ان کے خلاف نکلیں، ووٹنگ کی شرح کم کرانے کی سازش ہو رہی ہے، یہ چاہتے ہیں لوگ ووٹ نہ دینے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے طلباء کو جعل سازی کے ذریعے فیل کیا گیا، 11 ویں جماعت کے 70 فیصد طلباء فیل ہوئے ہیں، ہم نے نگران وزیراعلیٰ کو آگاہ کر دیا ہے، ہمارے پاس ہزاروں طلباء کا میٹرک کا ریکارڈ موجود ہے جو ہم پیش کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ تعلیم کا بیان ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں طلباء کا فیل ہونا انسانی غلطی ہے، ایم ڈی کیٹ میں 80 سے 90 فیصد لوگوں کو محروم کر دیا، فیل ہونے والوں میں اکثر طلباء کا میٹرک میں بہت اچھا رزلٹ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں