لوڈشیڈنگ

کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا

کراچی (نمائندہ عکس)کراچی میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں 100 میگاواٹ کا سائٹ بجلی گھر نہ چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پلانٹ گیس نہ ہونے کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے جب کہ ڈیزل پر نہیں چلایا جارہا۔

اس حوالے سے کے الیکٹرک کا کہنا ہے بجلی کی صورت حال میں بہتر ی آئی ہے۔تاہم کے الیکٹرک کے لوڈشیڈنگ میں کمی کے دعوے کہیں دکھائی نہیں دیے، روزہ دار بدترین لوڈ شیڈنگ سے ہلکان ہوگئے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 16 گھنٹے تک جا پہنچا جب کہ مستثنیٰٰ علاقوں میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔اس کے علاوہ کئی علاقوں میں رہی سہی کسر گیس قلت نے پوری کرڈالی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں