الیکشن کمیشن

کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ (آج) سنایا جائیگا

کراچی(عکس آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کی درخواستوں پر فیصلہ (آج)پیر کوسنائے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے محفوظ فیصلہ پیرکوسنایا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن پیر صبح دس بجے محفوظ فیصلہ سنائے گا۔

خیال رہے کہ جمعہ کو الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 نومبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023 کو ہوں گ

اپنا تبصرہ بھیجیں