نتائج کا اعلان

کراچی،دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان

کراچی (عکس آن لائن)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں شہیرہ فاطمہ نامی طالبہ نے 94.91 فیصد نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔دوسری پوزیشن بھی طالبہ ربیسا علی نے اپنے نام کی ہے، ربیسا علی نے کراچی میٹرک بورڈ سے 94.09 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔

کراچی میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن طالب علم محمد عمر اقبال انصاری نے حاصل کی ہے۔محمد عمر اقبال انصاری 93.72 فیصد نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں